دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو عدالت عظمی سے عارضی ریلیف مل گیا

سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد قاسم سوری کی درخواست سماعت منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر سماعت میں عدالت عظمی نے ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف حکم امتناع دے دیا۔

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہانی بخاری صاحب آپ کی اپیل تو ہم سن ہی لیں گے، پہلے حکم امتناع کی درخواست پر دلائل دیں۔

قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہامیرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زاہد ووٹوں کے مارجن سے جیتا،میرے موکل کے 25973 ووٹ جبکہ رنر اپ نے 20089 ووٹ لیے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیاضمنی الیکشن ہو چکا ہے؟

نعیم بخاری نے جواب دیا کہ تاحال نہیں ہوا، اس کیس مین نادرا نے غیر معیاری سیاہی کی بنا پر 52 ہزار ووٹ مسترد کردیے،غیر معیاری سیاہی کا ذمہ دار میرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟میرے موکل نے 25 ہزار ووٹ لیے۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا52 ہزار ووٹ تو تمام امیداروں کو ڈالےگئے ہونگے؟

جسٹس اعجاز نے کہا الیکشن ٹریبونل میں ایک الزام دھاندلی کا بھی تھا ،گواہوں نے دھاندلی کی عدالت میں گواہی دی انیس گواہ عدالت میں پیش ہوئے؟

قاسم سوری کے مدمقابل امیدوار لشکری رئیسانی نے عدالت سے کہا مجھے دو دن قبل نوٹس ملا ہے۔ اپنا دفاع کرنا چاھتا ہوں ۔عدالت وکیل کرنے کا موقعہ دے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار،این اے 265میں دوبارہ الیکشن کا حکم

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ کو پورا موقعہ دیا جائیگا ۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسٹے آرڈر جاری کردیا۔

جسٹس عمرنے کہا کہ جب تک سماعت چل رہی ہے قاسم سوری بحال رہیں گے۔

About The Author