تونسہ شریف(یسین خان )سید یوسف رضا گیلانی نے تونسہ میں حضرت شاہ سلیمان تونسوی کے 174 ویں عرس کی تقریبات میں شرکت ۔محفل سماع میں شرکت ۔مزار اقدس پر چادر چڑھائی۔
سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے عرس کی تقریبات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں فیل ہوچکی ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کئے گیے وعدے پورےنہیں کئے۔ موجودہ حکومت سے عوام مایوس ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے جلسے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نیا صوبہ چاہیے سیکٹریٹ نہیں۔بھارت سے جنگ نہ ہوئی تو کون زمہ ہوگا۔
سجادہ نشین خواجہ عطااللہ تونسوی نے عمران پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے وعدے پورے نہیں کیے کہتا تھا کہ بجلی کے اب وہ بل نہیں آئیں گے۔ واقعی اب عوام کو بل 24ہزار کے بجاے ستر ہزار بل آر ہے ہیں۔ عوام حکومت سے تنگ ہیں۔
اس سے قبل سید یوسف رضا گیلانی کا تونسہ آمد پر تپاک استقبال کیا گیا۔ سجادہ نشین خواجہ عطااللہ تونسوی نے انکا استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ میڈیا گفتگو کے بعد سید یوسف رضا گیلانی ملتان واپس روانہ ہو گئے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور