نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ناصر بٹ نے کہا تھا ارشد ملک معافی کے لئے ملنا چاہتے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نےویڈیو سے متعلقہ افراد کو گواہ بنانے کی درخواست اسلام ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔

نواز شریف نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نے پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گواہوں کا عدالت یا پھر پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائے، ناصر بٹ کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کیا جائے،برطانوی فرانزک ماہر کا بطور عدالتی گواہ بیان ریکارڈ کیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے استدعا کی ہے کہ وڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر کا بھی بیان ریکارڈ کیا جائے، ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کے فرانزک ماہر کو بھی طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف نے کہاہے کہ فرانزک ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لینے والے ماہر کو بھی طلب کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ گواہوں کے بیان مزکزی اپیل کا انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔

نواز شریف نے کہاہے کہ شفاف اور آزادانہ ٹرائل میرا بنیادی حق ہے،جج نے اپنا دامن داغدار ہونے کے حوالے سے خود اعتراف کیا،سپریم کورٹ نے بھی جس جج کے کنڈکٹ پر سوال اٹھائے اس سے فیئر ٹرائل کی توقع کیسے ہو سکتی ہے؟

نواز شریف نے کہا  ارشد ملک پر دباو ڈالنے کے لئے کوئی رابطہ کیا نہ ہی رشوت کی پیشکش کی،ارشد ملک نے جاتی امراء میں ملاقات کی من گھڑت تفصیلات بتائیں، ناصر بٹ نے کہا تھا ارشد ملک معافی کے لئے ملنا چاہتے ہیں،میں نے یہ کہہ کر انکار کیا تھا کہ معافی اللہ سے مانگیں ۔

سابق وزیراعظم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بار بار اصرار کرنے کے بعد ملاقات پر میں رضامند ہوا ،سابق وزیراعظم نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ جج ارشد ملک نے مجھ سے ملاقات میں حساس معلومات دیں۔

About The Author