پشاور: خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا جے یو آئی کے ’آزادی مارچ ‘کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔
خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کے وفد کی صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے ۔ اس ملاقات میں کے پی کے ڈاکٹرز نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعلان کیا۔
جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات میں اسلام اباد مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج میں بھرپورشرکت کریں گے، ڈاکٹرز احتجاجی دھرنا کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔
پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الر حمان نے اس موقع کہا کہ وہ ڈاکڑز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہیں، جےیوآئی کے آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ