اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی قوت ہے ،اس لئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کی ملاقات کے موقع پر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاپنی ٹیم کو حکومتی بیانئے کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت کی کامیابیوں سے مؤثر طریقے سے آگاہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ عوام کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے مقاصد سے آگاہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے پس پردہ مقاصد بھی عوام کے سامنے لائے جائیں۔
اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مجوزہ احتجاجی تحریکوں کا مقصد این آر او کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،ہم کسی صورت کسی کو بھی این آر او نہیں دینگے۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو