اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے اعلان کا خیرمقدم کیاہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کا اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے ۔
مصطفے نواز کھوکھر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں راہنماؤں کا اس نکتے پر اتفاق ہوا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، جمہوری پارٹیوں کے پاس اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔
بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کی ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپوزیشن ملکی مفاد میں ہر صورت اقدامات کرے گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اگلے ہفتے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ کور کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔
واضح رہے کہ آج ہی مولانا فضل الرحمان نے 27مارچ کو آزادی مارچ کا اعلان کردیاہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کردیا
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک کے مقام پر دھرنا دیا جائے گا۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے قائد نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس مارچ کے حوالے سے انہیں ملک کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ عوامی حمایت بھی حاصل ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور