اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کردیاہے ۔
انہوں نے یہ اعلان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ 27مارچ کو پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی طرف چل پڑینگے ۔ ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔
اس سے قبل انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے، بلاول بھٹو نے اکتوبر میں آزادی مارچ کی مخالفت کی ہے اور اسے موخر کرنے کی تجویز دی۔
پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، مصطفی کھوکھر، قمرالزمان کائرہ اور دیگر رہنماء ملاقات میں موجود تھے۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، مولانا اسد محمود اور دیگر رہنماء ملاقات میں شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے وفد سے ہونے والے ملاقات اور مشاورت سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں وفد نے نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مارچ موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دھرنا موخر کرنے سے انکار کیا تاہم جب ن لیگ نے اصرار کیا تو انہوں نے اس حوالے سے مجلس عاملہ سے بات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور