نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کی ملاقات

عمران خان سے ملاقات  کرنے والوں میں میاں منشا، بشیر علی محمّد، خلیل ستار، خالد محمود، شاہد عبدالله ، عارف حبیب ، مصدق ذوالقرنين، عثمان خالد وحید، سکندر مصطفیٰ، خاور انور خواجہ، علی حبیب اور جاوید آفریدی شامل تھے۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات  کرنے والوں میں میاں منشا، بشیر علی محمّد، خلیل ستار، خالد محمود، شاہد عبدالله ، عارف حبیب ، مصدق ذوالقرنين، عثمان خالد وحید، سکندر مصطفیٰ، خاور انور خواجہ، علی حبیب اور جاوید آفریدی شامل تھے۔

وفاقی وزراء حماد اظہر، سید علی زیدی، مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر سید شبرزیدی اور سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں ٹیکس امور، ڈیوٹیز اور برآمدات بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ وفد نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز موثر طور پر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری طبقے سے میری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،صنعتکار ملکی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے

عمران خان نے کہا کہ ترقی کا پہیہ صرف کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے ہی چلے گا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کرپشن نے ہمارے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مگر میرا مشن ہے کہ اس ناسور سے ملک کو نجات دلاؤں۔

عمران خان نے کاروباری شخصیات سے کہا کہ آپ سے پہلے بھی مشاورت ہوتی رہی جن کی بنیاد پر بہت سے پالیسی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ قبائلی اضلاع اب قومی دھارے میں ضم ہو چکے اور وہاں بھی کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینگے۔

About The Author