پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سندھ کیخلاف باتیں کر کے پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، سندھ پاکستان کا خالق ہے، ہم اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، اگر یہ سازشیں بند نہ کی گئیں تو بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے، اگر سندھ کی تقسیم کی باتیں کی گئیں تو کسی اور صوبے کی تقسیم کی باتیں شروع ہو جائیں گی، عمران خان کی کشمیر کے معاملے پر صرف تقریر اور بیانات ہیں عملی طورپر عمران خان کشمیر کا سودا کر چکے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی، ترجمان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر شکیل میمن اور رابطہ سیکرٹری نعمان شیخ بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر قومی اسمبلی میں پیش ہوا اور پاس ہونے کے بعد آئین کا حصہ بنا اوراس میں دوبارہ ترمیم کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، اٹھارویں ترمیم میں صرف صوبائی اسمبلی کو حدود میں تبدیلی کا اختیار ہے ،اس حوالے سے ایم کیو ایم کی کشور زہرا نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ہے کہ اس کی آئینی حیثیت نہیں ہونی چاہئے جب اٹھارویں ترمیم کے لئے تجاویز مانگی گئی تھیں تو پی ٹی آئی کی طرف سے تجاویز نہیں دی گئی تھیں کیونکہ پی ٹی آئی نے 2008 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم آئین کو اصل شکل میں لانے کے لئے اہم قدم اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر من و عن عمل ہونا چاہئے مگر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم صوبائی خودمختاری پر حملے کر رہے ہیں اور اس میں عمران خان سہولت کار کا کردارادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم کو فروغ تقسیم پکارتے ہوئے کہا کہ پوری سندھ کی عوام ایم کیو ایم سندھ کے خلاف اس بل کی مذمت کرے گی ایسے نفیس لوگ تو نظریہ پاکستان کو بھی غلطی قرار دے رہے تھے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہیں صرف پی کا لفظ لگانے سے نفیس بن گئے ہیں۔ فروغ نسیم اور نفیس لوگ مودی کے ایجنڈے پر چلنے والے لوگ ہیں جن کی سہولت کار پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم اپنی حکومت بچانے کے لئے ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اگر سندھ کی تقسیم کی باتیں کی گئیں تو کسی اور صوبے کی تقسیم کی باتیں شروع ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اپنی ناکامی اور کمزوریاں چھپانے کے لئے ملک توڑنے کی سازش کر رہی ہے سندھ پاکستان کی ماں ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے مل کر سندھ کی تقسیم کی بات کر رہی ہے۔ سندھ کے خلاف ایسی باتیں اور سازشیں کرنا بند کرو ورنہ نتائج ٹھیک نہیں ہوں گے۔ سندھ کے حوالے سے سندھ کی عوام ایک بات بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر کے معاملے پر صرف تقریر اور بیانات ہیں عملی طورپر عمران خان کشمیر کا سودا کر چکے ہیں۔ کراچی کو کوڑے کے ڈھیر کی باتیں کرنے والے تو ماضی میں آمر پرویز مشرف کے بغل بچے بنے ہوئے تھے اس دور میں اربوں روپے کے فنڈز ملے وہ کہاں خرچ کئے اس کا کوئی آڈٹ نہیں کروایا گیا جب اس کا حساب دیں گے تو پھر سندھ حکومت پر تنقید کرنا۔ ہم سندھ کے متعلق زہرافشانی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اٹھارویں ترمیم ، صوبائی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اٹھارویں ترمیم کی کسی بھی شق کے خاتمے کے لئے حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت پڑے گی جو کہ ان کے پاس نہیں ہے دو تہائی اکثریت کے بغیر صوبے کے اختیارات چھیننے کا بل قومی اسمبلی میں لانا سندھ کیخلاف سازش ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے محرومیوں کو جواز بنا کر صوبے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سندھ خود محروم صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہیں مل رہا 2015 سے لے کر اب تک این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے اور سندھ کو اس کا حصہ دیا جائے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور