دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیڈرل بورڈآف ریونیو نے فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کردیا

سیل قائم کرنے کا مقصد ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر سے متعلقہ تمام اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کردیا ۔ سیل اسلام آباد میں چیرمین ایف بی آر کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف بی آر ملتان سید اسد رضا رضوی کو ایف اے ٹی اف سیل کا چیف بنا دیا گیاہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹراسلام آباد محمد وقاص حنیف کو سیل کا سیکرٹری بنایاگیاہے۔

سیل قائم کرنے کا مقصد ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر سے متعلقہ تمام اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

سیل میں ایف بی آر کے تمام اقدامات کی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی۔

About The Author