دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیس چونیاں میں بچوں کے قاتل تک کیسے پہنچی؟

پنجاب پولیس نے چونیاں میں جنسی تشدد کے بعد چار بچوں کے قتل کا معمہ سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کا دعوی کیاہے۔

لاہور:پنجاب پولیس نے چونیاں میں جنسی تشدد کے بعد چار بچوں کے قتل کا معمہ سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کا دعوی کیاہے۔

چونیاں میں چار معصوموں کا قاتل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیاہے۔ گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے سہیل شہزاد نامی ملزم کو  پنجاب پولییس نے سائنسی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔

پنجاب پولیس کے مطابق اس مقدمے کی گتھی سلجھانے کے لیے چھبیس ہزار دو سو اکیاون افراد سے تفتیش کی گئی۔

پولیس نے ایک ہزار چھ سو چوراسی گھروں کی تلاشی لی، ایک ہزار سات سو چونتیس افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے۔

جیو ٹیگنگ کے ذریعے آٹھ ہزار تین سو سات موبائلز کا ریکارڈ چیک کرنے کے علاوہ نو سو چار رکشہ ڈرائیوروں کے پروفائل کی چھان بین بھی کی گئی۔

پولیس نے قاتل تک پہنچنے کیلئے تین ہزار ایک سو سترہ مشکوک اور جرائم پیشہ لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: چونیاں میں بچوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

چونیاں میں تین بچوں کا قتل ،ملزمان بارے اطلاع دینے والے کیلئے 50لاکھ روپے کا انعام

About The Author