دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 500 تک پہنچ گئی

ڈینگی مچھر اب تک 32 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے،ذرائع کا کہناہےکہ مرنے والے 10مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ڈینگی وائرس کا ہزاروں شہریوں کو اپنی لیپٹ میں لینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ملک بھر میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے  بڑھ گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی۔

پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا  مریضوں کہ تعداد 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں ڈینگی کے مریض 3 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔

بلوچستان میں ڈ ینگی مریض 2 ہزار 9 سو سے زائد ہو گئےہیں اورآزاد کشیمر میں تعداد 4 سو زائد ہو گئی۔

ڈینگی مچھر اب تک 32 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے،ذرائع کا کہناہےکہ مرنے والے 10مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

About The Author