اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے دن بارہ بجے کیس کی سماعت کاعدالتی نوٹس جاری کردیاہے۔
سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلا کو کیس کی تیاری کر کے پیش ہونے کا حکم دیاہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار نے وضاحت طلب قانونی سوالات اٹھائے ہیں،آرٹیکل 211 کے تحت قانونی سوالات غور طلب ہیں۔ فریقین تیاری کے ساتھ آئیں۔
عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل، حکومت پاکستان اور وزیر قانون سمیت بارہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ