دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹوزلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کیلئے کشمیر پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ  کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمیرپورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

آزاد کشمیر کے جیالوں کی بڑی تعداد منگلا پل سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لے کر میرپور روانہ ہوگی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے ایک دن کے دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

About The Author