دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گجرات : ٹک ٹاک جنون نے دو نوجوان دوستوں کی جان لے لی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رحمانیہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے ۔

گجرات میں ٹک ٹاک ویڈیوز اور سیلفی بنانے کے جنون نے دو نوجوان دوستوں کی جان لے لی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رحمانیہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے ۔

اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرےکو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جو وہاں جانبر نہ ہوسکا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے راولپنڈی سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس کی زد میں  آنے والے دونوں دوستوں کا تعلق کھاریاں سے ہے جبکہ انکی شناخت 32 سالہ ضیغم اور 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔

About The Author