کراچی: پاک سوزوکی نے نئی متعارف کرائی گئی آلٹو کار کی کمپنی قیمت بڑھادی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ قمیت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جارہا ہے۔
کار کی قیمت 13لاکھ 8ہزار سے بڑھاکر 15لاکھ 18ہزار مقرر کردی گئی ہے ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔
کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ کار کی قیمت میں یوں مجموعی طور پر2 لاکھ 10ہزار روپے بڑھادئیے گئے۔
واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں آلٹو متعارف کروائی گئی تھی۔
جنوری 2018 سے 2019 کے درمیان بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔
سب سے زیادہ قیمت سوئفٹ کی 5 لاکھ 39ہزار بڑھائی گئی۔ ویگنور کی قیمت ایک سال میں 5 لاکھ 11ہزار بڑھائی گئی۔
اسی طرح کلٹس کی قیمت 4لاکھ 95 ہزار تک بڑھائی گئی،مہران وی ایکس آر 1 لاکھ 81ہزار مہنگی ہوئی
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟