اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوامی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کردی ہے ۔
حکومت نے پٹرولیم قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت پر 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے اکتوبر کے لیے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار