نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صحافی پر تشدد،صدر نیشنل پریس کلب نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

اجلاس میں صدر نیشنل پریس کلب نے ممبرز کے مطالبے پر اسلم خان کی ممبر شپ معطل کرکے انکے  پریس کلب  میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی۔

اسلام آباد:صحافی عرفان ملک پر تشدد کا معاملہ، صدر نیشنل پریس کلب نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ورنہ آئی جی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان بھی کردیاہے۔

میڈیا ٹاؤن آفس میں عرفان ملک پر غنڈہ عناصر کی طرف سے قاتلانہ حملے کے بعد کہ صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ہنگامی اجلاس صدرنیشنل۔پریس کلب شکیل قرارکی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین جرنلسٹ۔پینل فاروق فیصل خان، صدر پی ایف یوجے ورکرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں غنڈہ گردوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میں سست روی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین جرنلسٹ پینل فاروق فیصل خان اور صدر پی ایف یوجے ورکرز پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ ایک نہتے صحافی کو مسلح غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے قتل کرنے کی کوشش کرنا اور آفس مین تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔  ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس کو باقاعدہ طور ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پر کارروائی کرنا ہوگی۔

صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے ملزمان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے تو تمام صحافی آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا اسوقت۔تک جاری رہے گا جب تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر لیتی ۔

اجلاس میں صدر نیشنل پریس کلب نے ممبرز کے مطالبے پر اسلم خان کی ممبر شپ معطل کرکے انکے  پریس کلب  میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی۔

About The Author