دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ادارہ صحت

موسمی بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ صحت کا انتباہی مراسلہ

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے حوالے سے اپنا 46 واں سہہ ماہی انتباہی مراسلہ  (Seasonal Awareness Alert Letter) جاری کر دیا ہے ۔ اس اہم مراسلے میں موسم سرما میں ہونے والی متوقع وبائی بیماریوں سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔

این آئی ایچ سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مراسلے کو شائع کرنے کا اصل مقصدوبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا اورامراض پھیلنے کی صورت میں  بروقت نمٹنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہےتاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جاسکے۔

قومی ادارہ صحت نے اس مراسلے کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے۔ ان میں کانگو بخار، چکن گونیا، ڈینگی بخار، لیشمینیا، ملیریا، کالی کھانسی، پولیو،سیزنل فلواور ٹائیفائیڈ شامل ہیں ۔

ان بیماریوں کے بارے میں صحت کے متعلقہ حکام اور اداروں کواحتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی طور پر  صحت عامہ کو لا حق خطرات جیسے ایبولا اور زرد بخارکے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے  اس مراسلے کے ذریعے صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی نصیحت بھی کی ہے۔

یہ مراسلہ قومی ادارہ صحت کی ویب سائیٹwww.nih.org.pk پر بھی دستیاب ہے۔

About The Author