دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد:صحافی پر حملے کے خلاف قراردادمذمت

اسلام آباد:صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی زیر صدارت نیشنل پریس کلب میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے میڈیاٹاون ہاوسنگ سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری ،،24نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کی گئی اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔

اجلاس میں انتظامیہ کو خبردار کیا گیا کہ اگر کل تک ملزمان گرفتار نہ کئے گئےتو آئی جی آفس کاگھیراو کیا جائے گا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل رات 8بجے اہم اجلاس میں آگے کے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

اجلاس میں چیئرمین جرنلسٹ پینل فاروق فیصل خان ۔سابق صدر NPC شہریار خان سمیت دیگر اہم صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور ممبران نیشنل پریس کلب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

About The Author