دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حوثی باغیوں کا ہزاروں سعودی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ہزاروں فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں کے ترجمان کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ گرفتار فوجیوں میں کئی افسران بھی شامل ہیں ۔

اسلحہ ،فوجی سازوسامان کے ساتھ سینکڑوں آرمی گاڑیوں کو بھی قبضہ میں لینے کا دعوی کیا گیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے یہ کارروائی سعودی سرحدی شہر نجران میں  کی ہے ۔

تاحال سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

حوثی باغیوں نے ڈرون ،طیاروں، ٹینکوں اور توپ خانے کی مدد سے بہتر گھنٹے قبل آپریشن شروع کیا تھا۔

About The Author