نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سب سے دلچسپ تقریر کا احوال

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نیویارک میں جاری ہے جہاں دنیا بھر کے لیڈرز مختلف مسائل پر دھواں دار تقاریر کر رہے ہیں
دنیا کے اس اہم ترین منچ پر اس وقت ایک غیر متوقع اور دلچسپ ترین صورتحال پیدا ہوگئی جب ایل سیلواڈور کے اڑتیس سالہ صدر نائب بکیلی خطاب کے لیئے پوڈیم پر آئے۔

انہوں اپنی مقامی زبان میں حاضرین سے مخاطب ہوکر کہا “ایک سکینڈ پلیز “ انہوں نے یہ کہہ کر اپنا سمارٹ فون نکالا اور ایک سیلفی لی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر میں لوگ میری تقریری کے بجائے یہ سیلفی زیادہ دیکھیں اور ڈسکس کرینگے ۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنے لوگوں کے عوام سے براہ راست رابطے میں رہیں۔

سن سلیواڈور کے سابق مئیر بکیلی نے عہدہ صدارت جون میں سنبھالا سوشل میڈیا کے دلداہ اور بہت زیادہ استعمال کرنے والے ہیں ۔
انہوں نے اپنی تقریر میں اپنی انتخابی جیت کا سہرا بھی سوشل میڈیاکے سر باندھا اور کہا کہ اسکے سیاسی حریفوں نے سوشل میڈیا صحیح طور پر استعمال نہیں کیا۔

بکیلی کی اہلیہ گبریلا اپنی بیٹی لیلی کے ساتھ تقریر کے دوران موجود تھی ۔

تقریر ختم کرنے کے بعد بکیلی نے اپنی سیلفی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی تو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سات ہزار لائکس مل گئے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے لوگوں کے سامنے ہیں جسے زیتون کی شاخوں نے گھیر رکھاہے۔

ایل سیلواڈور کے صدر کی سیلفی ارجنٹینا کے سفارتکار بھئ دکھائی دے رہے ہیں ۔

بکیلی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصے بعد شاید ہمیں اتنا سفر نہیں کرنا پڑیگا اور نہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے اس عمارت تک آنا پڑیگا ہم وڈیو لنک کے ذریعے کہیں سے بھی خطاب کرسکیں گے اوران تقریروں کا امپیکٹ بھی ایسا ہی ہوگا ۔

About The Author