نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد مسلسل اضافہ جاری ہے ،ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کا شکار افراد کی تعداد 16 ہزار 11 ہو گئی،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 690 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

ڈینگی کے حوالے سے صوبہ پنجاب 3475 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔

رواِں سیزن  میں خیبرپختونخوا میں 3412 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ  سندھ میں ڈینگی کے 2904 کیسز سامنے آئے ہیں،۔

بلوچستان 2681، اسلام آباد میں 2777 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں،آزادکشمیر 373، قبائلی اضلاع میں 312 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔

رواں سیزن میں گلگت بلتستان میں. ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

رواں سیزن کے دوران ملک بھر میں ڈینگی سے 29 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

رواں سیزن ڈینگی سے سندھ میں11، پنجاب میں 8 اموات ہوئیں ۔ڈینگی سے اسلام آباد میں 7 ، بلوچستان میں تین اموات ہو چکی ہیں۔

About The Author