نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاء گیٹ میں 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو وکالت لائسنس کیلئےاہل قرار دے دیا

وکالت کا لائسنس حاصل کرنے والے نئے نوجوان امیدواروں کے لیے خوشخبری آگئی ہے ،پنجاب بار کونسل نےلاء گیٹ میں 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو وکالت لائسنس کیلئےاہل قرار دے دیا۔

پنجاب بار کونسل میں ہونے والےجنرل ہاؤس اجلاس  میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چیئرمین چوہدری شاہنواز اسماعیل گجر نےکی۔

اجلاس میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے پنجاب بار کے اراکین شریک ہوئے۔

اراکین پنجاب بار کونسل کاموقف سننےکے بعد لا گیٹ کے ٹیسٹ کےلیے50 فیصد نمبرزکی شرط ختم کرنےکافیصلہ کیاگیا۔

منیر حسین بھٹی سمیت دیگر نے قرار دادیں پیش کیں۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ ایجوکیشن کمیٹی لاء گیٹ کے معاملے پر سفارشات مرتب کر کے پاکستان بار کونسل کو بھجوائے۔

انہوں نے کہا سپریم کورٹ کےفیصلےمیں 50 فیصد نمبر حاصل کرنےکی کوئی شرط نہیں ۔

اجلاس میں امیدواروں کے لیے لاء گیٹیس کے تین چانسز کی شرط بھی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

About The Author