نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
افغان میڈیاکیے مطابق ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجے سے سہ پہر 3بجے تک جاری رہے گی ۔

صدارتی الیکشن میں صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور گلبدین حکمت یار سمیت 18امیدوار مدمقابل ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 96 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ملک بھر میں 5ہزار 373 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، 545 پولنگ اسٹیشنز سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند رہیں گے۔

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد انتخابات کے حتمی نتائج نہیں صرف ووٹرز کی تعداد بتائی جائے گی-

انتخابی عمل کی حفاظت کے لیے ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

About The Author