پنجاب کابینہ نے روہی چولستان میں زمینوں کی الاٹمنٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد چولستان ترقیاتی ادارہ کی جانب سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ایم پی اے یزمان ڈاکٹر محمد افضل نے اس حوالے سے ایم ڈی چولستان سے اہم ملاقات کی ۔
روہی چولستان کے باسیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پنجاب کابینہ نے روہی چولستان میں زمینوں کی از سر نو الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
مقامی چولستانی تین ماہ کے اندر الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔ ایم پی اے یزمان کا کہنا تھا کہ چولستانیوں کو انکا حق ملے گا۔
ایم ڈی چولستان کا کہنا تھا کہ ہر وہ بالغ چولستانی درخواست دے سکتا ہے جسکی زمین چھ ایکڑ سے کم، اخری چولستان کی ووٹر لسٹ میں ووٹ کا اندراج اور ترنی گزار ہو۔
رانا سلیم احمد خان ک کہنا تھا کہ پورا پراسس انتہائی شفاف ہو گا کوئی چولستانی الاٹمنٹ کی مد میں کسی کو پیسے نہ دے۔
گزشتہ دور حکومت میں 55 ہزار چولستانیوں نے درخواستیں دیں جن میں سے سکروٹنی کے بعد 15 ہزار کو فائنل قرار دیا گیا لیکن موجودہ حکومت نے گزشتہ تمام منظور شدہ درخواستوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ الاٹمنٹ میں مقامی چولستانیوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی دی جائے گی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟