دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہت جلد تمام سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پارلیمان میں لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگانے والا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ڈی سیٹ ہوگیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول نے لکھا کہ قاسم سوری کو ڈالے جانے والے پینسٹھ ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

سچ کو کسی صورت نہیں چھپایا جا سکتا۔بہت جلد تمام سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 265کا نتیجہ کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار،این اے 265میں دوبارہ الیکشن کا حکم

About The Author