دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار،این اے 265میں دوبارہ الیکشن کا حکم

کوئٹہ :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے265 کوئٹہ ٹومیں دوبارہ انتخابات کرانےکاحکم دے دیا ہے۔ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر فریقین کے دلائل اور شواہد دیکھنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی۔

About The Author