دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان :تیز رفتار بس نے بکریوں کا ریوڑ کچل ڈالا

رحیم یار خان :قومی شاہراہ پر فرید آباد کے نزدیک  مسافر بس نے بکریوں کے ریوڑ کو کچل ڈالاجسکے نتیجے میں درجنوں بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

بکریوں  کے مالک اور چرواہے محمد اسلم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اسکی بکریوں کا ریوڑ سڑک کراس کر رہا تھا کہ لاہور سے کراچی جانے والی تیز رفتار بس کی زد میں آگیا۔اس خوفناک حادثے میں اسکی درجنوں بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔


رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کے پیش نظر قانونی کارروائی شروع کردی

About The Author