دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: قدرتی آفات سے نمٹنے والا ادارہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ خود امداد کا منتظر

ملتان: قدرتی آفات سے نمٹنے والا ادارہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ خود امداد کا منتظر ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر میجمینٹ کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے ۔

ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی  عمارت کی  کھڑکیاں، دروازے، چھتیں اور دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

ڈیزاسٹر مینیجنٹ آفس بھوت بنگلے میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے  کروڑوں روپے کا سامان ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کہ وجہ سے بلڈنگ کی مرمت نہ ہو سکی جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے۔

ملتان کے شہریوں نے ارباب اقتدار سے اپیل کی ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے موجود سہولت ہی بہتر بنادیں ۔یہ نہ ہو کسی قدرتی آفت میں شہریوں کو ہی اس ادارے کی مدد نہ کرنی پڑجائے۔

About The Author