ملتان :ڈویژن بھر میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان کو میٹرو پولیٹن کا درجہ تفویض کردیا گیا۔
ڈویژن میں 1 میونسپل کارپوریشن ، ضلع وہاڑی میں بورےوالا کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی تجویز ہے ۔
ملتان 2،خانیوال 4، وہاڑی 2اور لودھراں میں 3 میونسپل کمیٹیوں سمیت مجموعی طور پر ڈویژن بھر میں 11 میونسپل کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز ہے ۔
ملتان ڈویژن میں 22 ٹاؤن کمیٹیاں، 13 تحصیل کونسلز قائم کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ابتدائی سفارشات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔
متعلقہ لوکل کونسل، یونین کونسل کے دفاتر میں لسٹیں عوامی رائے کیلئے آویزاں کردی گئیں۔ شہری اعتراض کیلئے 27 ستمبر کو فارم 2 متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے حاصل کر سکیں گے.
فارم 4، 28 ستمبر کو اسٹنٹ کمشنر آفس سے حاصل کیا جا سکتا ہے.تمام اعتراضات متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے.
واضح رہے کہ شہری صرف اپنے مستقل رہائشی علاقے بارے اعتراض بمعہ شناختی کارڈ کاپی جمع کروا سکیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ