ملتان:کلاسیز لو گے تو امتحان دو گے،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 75 فیصد حاضری نہ ہونے پر 55 طلبہ کو امتحان دینے سے روک دیا گیا۔
یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ اس سال 55 فرسٹ ائر کے طلبہ حاضری کم ہونےکی وجہ سے امتحان میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے پورے سال کا نصابی اور غیر نصابی شیڈول بھی تیار کر لیا گیاہے۔ 36 ہفتوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات میں داخلہ کے لیے طلبہ کی حاضرہوں کا تناسب 75 فیصد مقرر کیا گیا،
وائس چانسلر مصطفے کمال پاشا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بار بار ان طلبہ کو سمجھایا کہ پڑھائی پر توجہ دیں کلاسیز پوری لیں مگر انہوں نے کسی ٹیچر کی بات نہ سنی ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور