اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، اس حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
سرکاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 319 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ۔ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 533 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 342 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور وہاں پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 22 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 339 افراد ڈینگی کا شکارہوئے جبکہ وہاں ڈینگی کے وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 2 ہزار 606 ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،شہر اقتدار میں 24 گھنٹوں کے دوران 355 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 256 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 170 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 567 تک پہنچ گئی ہے۔
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار 790 ہوگئی ہے ، اسی طرح آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 230 ہو گئی ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور