دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کو جیل میں کیا سہولیات مل رہی ہیں؟

خیال رہے کہ مریم نواز کے والد میاں نواز شریف اور چچا زاد بھائی حمزہ شہباز پہلے ہی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ کیمپ جیل میں خواتین کی بیرک نہ ہونے کی وجہ سے مریم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز کو کوٹ لکھپت میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں بی کلاس دی گئی ہے جس کے تحت انہیں میٹرس، چئیر اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مریم نواز کو میٹرس، چئیر اور اخبار کی سہولت حاصل ہوگی۔

مریم نواز کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے سہولیات کی فراہمی بارے جیل حکام کو آگاہ کر دیاہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے والد میاں نواز شریف اور چچا زاد بھائی حمزہ شہباز پہلے ہی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ کیمپ جیل میں خواتین کی بیرک نہ ہونے کی وجہ سے مریم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج  ہی لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

About The Author