دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں آسمان کا رنگ سرخ کیوں؟

ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ کسان ہیں جو اپنی فصل کی باقیات کو جلانے کے لیے آگ لگا دیتے ہیں

انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں آسمان کا رنگ سرخ ہوگیا ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  وسیع جنگلات اورفصلوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے آسمان کا رنگ سرخ نظر آرہا ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ کسان ہیں جو اپنی فصل کی باقیات کو جلانے کے لیے آگ لگا دیتے ہیں جس کے باعث بڑی مقدار میں دھواں پیدا ہوتا ہے جب کہ آگ اکثر بے قابو ہو کر جنگلات کو بھی خاکستر کردیتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث شہریوں نے آنکھ اور گلے میں تکلیف کی شکایات  بھی کی ہیں۔ اس سال 8 ماہ کے دوران انڈونیشیا میں کئی لاکھ ایکٹر  جنگل جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔

About The Author