دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات  چیت ہوئی۔ دونوں سربراہان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا۔

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈلائنز پر برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے  بھی ملاقات کی  ہے۔

 وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موق پر کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی خطرناک صورت حال سے بچنے کے لئے کرفیو فی الفور اٹھایا جائے،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف بڑھا جائے۔


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس موقع پر کہا کہ  صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔


سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات  چیت ہوئی۔ دونوں سربراہان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا۔

About The Author