لاہور: پولیس ناکہ نیو راوی پل پر 5 من سے زائد مردہ مینڈک قبضہ میں لے لئے گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق مینڈکوں کی منتقلی رکشہ پر کی جا رہی تھی تاہم شہر میں مردہ مینڈکوں کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔

، ناکہ نیو راوی پل پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک سمجھتے ہوئےرکشے کو رکنے کا اشارہ کیا مگر اس نے بجائے رکنے کے فرار ہونے کی کوشش کی ۔
اس پر پولیس اہلکاروں نے رکشہ سوار کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مینڈک برآمد کرلئے گئے۔

رکشہ سوار نے بتایا کہ پکڑے گئے مردہ مینڈک شہر کے ایک معروف بازار میں منتقل کئے جارہے تھے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے اس مکروھ دھندھ سے وابستہ ہیں ، مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کی جارہی تھی اس بارے تفتیش جاری ہے
تفتیش کے لیے ملزمان پرنس اور اظہر کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیاہے۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو مطلع کردیا گیا ہے؛ برامد ہونے والے کچھ مینڈک زندہ بھی پائے گئے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟