جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10ہزار سے بڑھ چکی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

ڈاکٹر ظفر مرزا نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈینگی کے پھیلنے کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کریں گے اس لئے ڈینگی پر سیاست نہ کی جائے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دس ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 2363،سندھ 2258،کےپی 1514ڈینگی کے مریض ہیں۔

ڈاکٹرظفر مرزا نے بتایا کہ بلوچستان میں 1752ڈینگی کے مریضوں کی مصدقہ تعداد سامنے آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،اس لئےحکومت ڈینگی کی روک تھا م کیلیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سنٹر بنا دیا گیا ہے،ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے،ڈینگی سے متعلق معلومات کیلیے ہاٹ لائن مختص کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے قومی صحت نے کہا کہ  ڈینگی  کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیاہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈینگی کے پھیلنے کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کریں گے اس لئے ڈینگی پر سیاست نہ کی جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے پر بعض پارٹیاں سیاست کررہی ہیں ،ڈینگی کے حوالے سےپورے ملک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈینگی سے نمٹنے کیلیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

About The Author