دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان امریکہ پہنچ گئے

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے جاری بدترین کرفیو اور خطے میں امن و امان کی گھمبیر صورتحال کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ 

نیو یارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیراسد محمد خان  اور پاکستانی سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔ 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقارعبّاس المعروف زلفی بخاری بھی دورہ امریکہ میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے سربراہان مملکت /مندوبین کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین بھارتی مظالم کا پردہ چاک کریں گے اور نہتے کشمیریوں کا مقدمہ انتہائی موثر انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے۔ 

وزیر اعظم عمران خان اپنے اس دورہ امریکہ کے دوران مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے سیاسی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے جاری بدترین کرفیو اور خطے میں امن و امان کی گھمبیر صورتحال کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ 

About The Author