پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نالائقوں کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ جو لوگ نیب کے ذریعے سندھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سندھ کے عوام ایسا ہونے ہر گز نہیں دیں گے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دی جائے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آج تمام مکتبہ فکر آصف علی زرداری کے اس بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ احتساب ڈرامہ تباہ حال معیشت سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں اور حکمرانوں کی کسی بات کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت صرف ٹی وی ڈبوں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور وہ صرف سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟