اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ سید خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ،ان کے خلاف تاحال ایک کیس میں تحقیقات جاری ہیں مگر انہیں گرفتار کرلیا گیاہے۔
سید خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں نیر بخاری نے کہا کہ نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،نیب حکومتی ارکان کو ریفرنس دائر ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن ارکان کو انکوائری کے مرحلے پر ئی گرفتار کیا جاتا ہے،نیب کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
سید نیر بخاری نے کہا کہ نیب سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے،نیب کی جانب سے سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے،حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ نیب ان کے ماتحت نہیں،لیکن تمام کام ان کی ہدایات پر ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزراء اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں سے قبل ہی انکی کی گرفتاریوں کا دعوی کرتے ہیں یہ محض اتفاق کی بات نہیں ہے بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسا کیا جارہاہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ