الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں سے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو ایک بار پھر یاددہانی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پارلیمنٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنے بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری کرے گااورگوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دے گا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ رکنیت معطل ہونے والے اراکین کسی بھی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
گوشواروں کی غلط تفصیلات دینے والے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ