دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی اے ،باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ

سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیاہے کہ 2016-17 کے دوران ان پروازوں میں ایک بھی مسافر سوار نہ تھا.

اسلام آباد :پی آئی اے ،باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیاہے.

پاکستان انٹر نیشنل ائرلائنز کی انتظامیہ نے مال مفت دل بے رحم کی مثال قائم کرتے ہوئے سال دوہزار سولہ سترہ میں چھیالیس پروازیں بغیر مسافروں کے آپریٹ کیں.

یہ انکشاف سرکاری دستاویز میں کیا گیاہےجس کے مطابق 2016-17 کے دوران ان پروازوں میں ایک بھی مسافر سوار نہ تھا.

دستاویز کے مطابق بغیر مسافر 46پروازیں آپریٹ کرنے سے قومی ائرلائین کو 18کروڑ روپوں سے زائد کا نقصان ہوا.

ان پروازوں کے علاوہ 36حج اور عمرہ کی پروازیں بھی بغیر کسی مسافر کے روانہ ہوئیں،اکتوبر 2018 میں انتظامیہ کو معاملے سے آگاہ کیا گیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال موجودہ انتظامیہ نے بھی معاملے کی تحقیقات نہیں کروائیں،

سرکاری دستاویزات میں معاملے کا ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ کی لاپرواہی کو قرار دیا گیا ہے.

About The Author