نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکمران کشمیر فروخت کر چکے ہیں،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ کشمیر فروخت حکمران ہیں. ایسے حکمرانوں کو کشمیریوں کے سامنے کھڑے ہونے کی بھی جرات نہیں کرنی چاہیے.

مظفر آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران کشمیر فروخت کر چکے ہیں ، یہ حقیقت ہے کیونکہ میں ان کے عزائم اور غیر سنجیدگی کواچھی طرح سے جانتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نےآزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کشمیر کو بیچ چکے ہیں۔ حکمرانوں کو کشمیر پر پاکستان کا مؤقف ہی معلوم نہیں ہے۔کیونکہ یہ صرف سلامتی کونسل میں پیش کردہ چین کی قرار داد پر یہ شور مچا رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مودی کے اقدام نے ایک نئے جذبے کو جنم دیا ہے ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ پاکستانی حکومت یہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا جبکہ بھارت کے منشور میں یہ سب کچھ تھا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے گونگے بہرے کا کردار ادا کیا اور اپنے آقا امریکہ کی مرضی پر ہمارے حکمرانوں نے لبیک کہا جس پر تعجب ہے، آج بھی پاکستان میں کچھ قوتیں انگریز آقا کی وارث بنی ہوئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب مودی اپنی انتخابی مہم چلا رہا تھا تو ہمارے جعلی حکمرانوں نے اس کی حمایت کی تھی ،حاکموں‌نے کہا تھا کہ مودی جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا. انہی حکمرانوں نے ایران کے دورے پر پاکستان کی سرزمین کی بدنامی کی۔

انہوں‌نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی زندہ ہے،حکمرانوں کو کشمیر پر پاکستان کا موقف ہی معلوم نہیں ہے . مولانا فضل الرحمان نےآزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے مخاطب ہوکر کہا راجہ فاروق حیدر! جاکر حکمرانوں کو کشمیر کا مسئلہ سمجھاؤ ہماری تقاریر تو سنسر ہوتی ہیں اب آپ کی بھی ہوگئی ہے.
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ کشمیر فروخت حکمران ہیں. ایسے حکمرانوں کو کشمیریوں کے سامنے کھڑے ہونے کی بھی جرات نہیں کرنی چاہیے.

About The Author