دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی کر لے، آصف زرداری

آصف زرداری نے یہ بات آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی ہے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی کر لے،حکومت سب کو گرفتار کرکے اپنا شوق پورا کر لے۔

آصف زرداری نے یہ بات آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی ہے ۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایک صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا ’’آپ نہیں سمجھتے کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہئے؟‘‘

اس پر انہوں نے جواب دیا ’’میں تو جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول صاحب کریں گے۔ ‘‘

ایک اور صحافی نے استفسار کیا کہ آج کل پنڈی میں ہیں، پنڈی کا موسم کیسا ہے؟

اس پر سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کل بارشیں ہو رہی ہیں، اور پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔


آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے کسی کیس میں ضمانت کی درخواست کیوں نہیں دے رہے؟

جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضمانت کا کوئی فائدہ نہیں ہم سکون سے بیٹھے ہیں، ان کو اپنا شوق پورا کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

About The Author