پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ عمران خان نالائق ،نااہل اور ناجائز وزیر اعظم ہے۔ کٹھ پُتلی وزیراعظم کی ایما پر اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ناکامی کی وجہ سے گرفتاریاں کرکے عوام کی توجہ ہٹائی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپنے ملک کی قیادت نہیں کرسکتے تو کشمیر پر کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ اپنے ہی ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حزب اختلاف کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے حکومت کے سہولت کاروں کو ڈیڈ لائن دی تھی اس کے بعد احتجاج کا لائحہ عمل بنا کر میڈیا سے شئیر کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب کشمیر پر ایک اہم موقع آرہا ہے تو نیب کو استعمال کرکے سیاسی بدلے لیے جارہے ہیں
۔ فریال تالپور کو رات کے وقت اسپتال سے غیر قانونی طور پر جیل بھیج دیا جاتا ہے
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی اخلاقی حمایت کرتے ہیں۔ ہم عوامی ایشوز پر احتجاج کرینگے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نے کشمیر ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے پر انتہائی بھیانک کردار ادا کررہی ہے۔ اس کے خلاف بھرپور عوامی احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو