دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ میں نیا جج کون تعینات ہو گا؟

سابق جسٹس عظمت سعیدکی سیٹ پر نئے جج کی تعیناتی کے لیئے سپریم جوڈیشل کونسل بیس ستمبر کو غور کریگی۔

سپریم کورٹ میں نیا جج کون تعینات ہو گا اسکا فیصلہ بیس ستمبر کو متوقع ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20 ستمبر کو طلب کر لیاہے۔

کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے نام پر غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں سابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے سیٹ خالی ہے۔

جسٹس امین الدین خان لاہور ہائیکورٹ میں تیسرے سینیئر جج ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کا تعلق ملتان سے ہے ۔وہ12 مئی 2011 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے۔

About The Author