واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے جلدملاقات کریں گے۔
آج وائٹ ہاؤس کے باہر صحافی نے امریکی صدر سے بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے پر سوال کیاتھا۔
صحافی کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 50 ہزار لوگوں کے سامنے مودی کے ساتھ ریلی میں خطاب سے اپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟
صحافی کے اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پھر پاکستان دونوں کے وزرائے اعظم سے جلد ملاقات کروں گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ملاقات میں بہت مثبت پیش قدمی ہو گی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری