نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Smoke is seen following a fire at Aramco facility in the eastern city of Abqaiq, Saudi Arabia, September 14, 2019. REUTERS/Stringer

سعودی عرب : تیل کی تنصیبات پرحملے کے بعد قیمتیں بڑھ گئیں

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد اس کی تیل کی پیدوار آدھی ہو چکی ہے جو تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے کی وجہ بنی ہے ۔

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملے کے بعد عالمی مارکیٹوں میں کروڈ آئل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 10اعشاریہ چھ آٹھ  فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈ آئل 11اعشاریہ سات فیصد مہنگا ہو گیا ہے،سعودی عرب میں یومیہ تیل کی پیداوارمیں ستاون لاکھ بیرل کمی ہوئی ہے۔

سعوی تنصیبات پر حملوں کے باعث تیل کی عالمی منڈی میں ہلچل پیدا ہوئی ہے۔  عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل میں فوری طور پر پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیل کی قیمتیں چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد اس کی تیل کی پیدوار آدھی ہو چکی ہے جو تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے کی وجہ بنی ہے ۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ اور یورپی آئل مارکیٹوں میں برینٹ خام تیل 11.77 فیصد مہنگا ہوگیا۔

تیل کی عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 60.71 ڈالر اور برینٹ کروڈ کے دام 67.31ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔

برینٹ میں ایک موقعے پر 20 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 15 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی کمپنی آرامکو کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں پیداوار میں 57 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی دیکھی گئی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تنصیبات سے تیل کی رسد مکمل طور پر بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

About The Author