نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر کی سب سے خوبصورت مانی جانیوالی ’’رتی جھیل‘‘

رتی گلی آخر رتی گلی کیوں کہلاتی ہے؟ اس سوال کا جواب تلاشنے کے لئے آپ کو ایک شام اس مقام پر گزارنی ہوگی۔ در اصل شام میں سورج ڈھلنے کا نظارہ ہی اس خوبصورت اوردل موہ لینے والے مقام کو ’’رتی گلی‘‘ بناتاہے،رتی گلی میں واقع ’رتی جھیل ‘ اس وقت دنیا خاص طور پر کشمیرکی سب سے خوبصورت جھیل مانی جاتی ہے۔

خوبصورتی کے حوالے سے کشمیر کی وادیوں بارے میں سوچا جائے تو سب سے پہلے جونام ذہن میں آتاہے وہ وادی نیلم کا ہے۔ کشمیر کی وادیٔ نیلم خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ سیاحوں کی دلچسپی کے لئے ایک بات قابل غور ہے وہ یہ کہ وادیٔ نیلم میں ایک سیاحتی مقام ایسا بھی ہے جسے اس وادی کا خوبصورت ترین مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

رتی جھیل ، آزاد کشمیر

جی ہاں اس خوبصورت مقام کو رتی جھیل کہتے ہیں، نیلگوں پانی سے بھری اس جھیل کی خوبصورتی کو دیکھ کر انسان قدرت کی ثناخوانی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

یخ بستہ ہوائیں، گیت گاتے جھرنے،نیلگوں پانی اور سورج کی شفاف کرنیں اس خوبصورت وادی کے خوبصورت مقام کا حسین تحفہ ہیں ۔

رتی گلی۔وادیٔ نیلم آزاد کشمیر

رتی گلی آخر رتی گلی کیوں کہلاتی ہے؟ اس سوال کا جواب تلاشنے کے لئے آپ کو ایک شام اس مقام پر گزارنی ہوگی۔ در اصل شام میں سورج ڈھلنے کا نظارہ ہی اس خوبصورت اور دل موہ لینے والے مقام کو ’’رتی گلی‘‘ بناتاہے،رتی گلی میں واقع ’رتی جھیل ‘ اس وقت دنیا خاص طور پر کشمیر کی سب سے خوبصورت جھیل مانی جاتی ہے۔

رتی گلی ۔۔شام کانظارہ

رتی جھیل کے یہ دلفریب مناظر دیکھنے ہوں تو آپ کو مظفر آباد آزاد کشمیر سے 122 کلومیٹر دور اور سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلندی پر واقع رتی گلی جھیل کا رُخ کرنا ہوگا ۔ وہاں پہنچ کر آپ کو ایسا لگے گا جیسے آپ کسی جنت میں آگئے ہوں۔

پہاڑوں پر پڑی برف، سرسبز میدان اور قوس وقزح کے رنگوں میں ڈھلے خوبصورت پھول یہاں آنے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔

رتی گلی کے مقام پر سیاحوں کے لئے خیمہ بستی

رتی جھیل کا نظارہ کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے پنجابی میں کہتے ’’جنے لہور نی ویکھیا او جمیا ای نئیں‘‘ ایسا ہی گماں ہوتا ہے کہ جس نے رتی جھیل نہیں دیکھی وہ بھی پیدا ہی نہیں ہوا۔

رتی گلی کے قریب واقع ایک اور خوبصورت جھیل

مظفر آباد سے رتی گلی تک کا سفر کرنے کے لیے لگ بھگ پانچ گھنٹے صرف ہوتے ہیں مگر خوبصورت مناظر دیکھتے ہی ساری تھکن اڑن چھو ہوجاتی ہے۔ سیاح یہاں آکر گھڑ سواری بھی بڑے شوق سے کرتے ہیں۔

رتی گلی ۔ نیلم آزاد کشمیر

رتی گلی کا ہر منظر قدرت کی فیاضی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جابجا پھیلے قدرتی مناظر سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔برف باری ہو ،موسم بہار ہو یا پھر موسم خزاں اس دلفریب وادی کے مناظر مدتوں یاد رہتے ہیں۔

رتی گلی کا موسم اور آب وہوا انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا ہے۔ گھڑ سواری یہاں کا خاصہ ہے۔ وادیٔ کشمیر میں آنے والے سیاح اگر رتی جھیل دیکھنے نہیں آتے تو سمجھ لیجئے انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی مس کردی ہے۔

رتی گلی ۔ برف باری میں خیمہ بستی کا منظر

رتی جھیل کا سفر تھوڑا بہت دشوار اورکٹھن ضرور ہے مگر سفر کے بعد اس خوش رنگ وادی میں پہنچتے ہی ساری تھکن اترجاتی ہے۔ رتی گلی اور رتی جھیل بلاشبہ وادی کشمیر کے خوب صورت ترین مقامات سے ایک ہیں۔ سیاحوں کو اس علاقے کا رُخ ضرور کرنا چاہیے۔

About The Author